شمالی کشمیر کے سوپور میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

0
157

سری نگر،// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں سیکورٹی فورسز نے ایک ملی ٹنٹ معاون کو گرفتار کرکے اس کی گاڑی سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس، فوج کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف کی 179 بٹالین نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد معاون کو گرفتار کرکے اس کی گاڑی جو مچھی پورہ کی طرف جار ہی تھی، سے اسلحہ و گولہ بارود اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ آپریشن اتوار کی شام قریب پونے آٹھ بجے بومئی (بنارہمولہ) تام مچھی پورہ (کپوارہ) کی سڑک پر کیا گیا تھا۔

بیان میں گرفتار شدہ دہشت گرد معاون کی شناخت وحید الظہور ساکن ہادی پورہ سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 2 ترکی ساخت کے پستول، 3 ترکی ساخت کے پستول میگزین، 41 پستول گولیاں، 2 چینی ساخت کے گرینیڈ، ایک ترکی ساخت کا پستول سائلنسر اور دیگر آئی ڈی ڈی مواد شامل ہے۔

پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ناکے کے دوران بومئی سے مچھی پورہ کی طرف آ رہی ایک سفید رنگ کی کار کو روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کا رکنے کا شارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کو مستعد ناکہ پارٹی نے موقع پر ہی دھر لیا۔

ان کا کہنا تھا: ‘پوچھ تاچھ کے دوران ڈارئیور نے اپنی شناخت ظاہر کی اور تلاشی کے دوران مذکورہ بالا اسلحہ و گولہ بارود اس کی تحویل سے بر آمد کیا گیا’۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا