دہلی کی عدالت نے کیجریوال کی عدالتی حراست میں 3 جولائی تک توسیع کر دی

0
157

نئی دہلی، // دہلی کی ایک عدالت نے ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 3 جولائی تک توسیع کر دی ہے خیال رہے کہ مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست کی مدت بدھ کو ختم ہو رہی تھی۔ اس وجہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں آج دہلی کی راؤز ایونیو عدالت میں پیش کیا وہ اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں ای ڈی نے عدالت سے مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کی متنازعہ شراب پالیسی میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات ابھی بھی جاری ہے اور انہیں عدالتی تحویل میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ دہلی حکومت نے تنازعہ پیدا ہونے کے بعد 2022 میں ایکسائز پالیسی کو واپس لے لیا تھا۔

عدالت میں سماعت کے دوران مسٹر کیجریوال کے وکیل وویک جین نے نظربندی کی مدت بڑھانے کی ای ڈی کی دلیل کی مخالفت کی اور کہا کہ اس دلیل کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مسٹر جین نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کی گرفتاری کو پہلے ہی عدالت میں چیلنج کیا جا چکا ہے اور یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا