سی ای او نے اہم اجلاس میںووٹوں کی گنتی کے انتظامات کا جائیزہ لیا

0
71

ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن افسران کورہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍چیف الیکٹورل آفیسر ( سی ای او ) جموں و کشمیر پی کے پول نے لوک سبھا انتخابات 2024 کیلئے ووٹوں کی حتمی گنتی سے قبل یہاں نرواچن بھون جموں میں اضلاع کا ایک جامع جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں متعلقہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور آر او مائیگرنٹس ( جموں ، اودھمپور اور دہلی ) کے ساتھ تمام ضلعی انتخابی افسران نے عملی طور پر شرکت کی ۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو 9 گنتی مراکز میں ہونے والی ہے ۔
شروع میں چیف الیکٹورل آفیسر نے ضلعی انتظامیہ کو یو ٹی میں پولنگ کے کامیاب اور پر امن مکمل ہونے پر مبارکباد دی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں 1980 کے بعد سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ ریٹرننگ افسران نے میٹنگ میں ووٹوں کی گنتی کے انتظامات بالخصوص پاسز کے اجراء ، گنتی مراکز پر سیکورٹی کے انتظامات ، پولنگ عملے کیلئے فلاحی انتظامات اور میڈیا کے ساتھ ساتھ انتخابی امیدواروں اور ان کے کاؤنٹنگ ایجنٹس کیلئے سہولتی مراکز کے انتظامات سے آگاہ کیا ۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے آر اوز /ڈی ای اوز کو پوسٹل بیلٹ اور ای ٹی پی بی ایس کے ساتھ ساتھ وی وی پی اے ٹی سلپس کی گنتی کیلئے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ، افسران کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ای این سی او آر ای میں ڈیٹا انٹری کیلئے مناسب افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ گنتی کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے ساور گنتی مراکز پر ویڈیو گرافی کے مناسب انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کیلئے گنتی کیلئے قاہم نو مراکز میں بارہمولہ کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج ( بوائیز ) بارہمولہ ،سرینگر کیلئے شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سینٹر ( ایس کے آئی سی سی ) ،اننت ناگ ۔ راجوری کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج ( بوائیز ) اننت ناگ ، گورنمنٹ پی جی کالج راجوی ، اودھمپورکیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج کٹھوعہ جبکہ جموں نشست کیلئے پولی ٹیکنیک کالج اور گورنمنٹ ایم اے ایم کالج جموں قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مہاجر ووٹوں کی گنتی کے مراکز میں مہاجر جموں کیلئے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں ،مہاجر اودھمپورکیلئے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول اودھمپور اورمہاجر دہلی کیلئے 5 پرتھوی راج روڈ جے اینڈ کے ہاوس نئی دہلی قائم کئے گئے ہیں۔؎

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا