ریزرویشن کے ساتھ کوئی کچھ بھی نہیں کر سکتا: کھٹانہ

0
134

رکن پارلیمان نے امرناتھ بھگت کو خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) غلام علی کھٹانہ نے کہا ہے کہ ریزرویشن درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ زمروں کے لوگوں کا حق ہے۔جموں و کشمیر میں ایس سی اور ایس ٹی کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے بھگت امرناتھ کے یوم شہادت کی یاد میں ہفتہ کو بشناہ اور شالیمار میں دو مختلف تقاریب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کھٹانہ نے کہا کہ یہ صرف بی جے پی حکومت تھی جس نے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ پاس کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے ایس سی/ایس ٹی کے لوگوں پر مظالم کی روک تھام کے لیے ایکٹ پاس کیا جب کہ کانگریس نے کبھی بھی ان مظلوم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ایمانداری سے کام نہیں کیا۔
اس موقع پرکھٹانہ نے کہاکہ ریزرو کیٹیگری کے لوگوں کو کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے پروپیگنڈے پر کوئی توجہ نہیں دینی چاہیے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ریزرویشن کے ساتھ کوئی بھی کچھ نہیں کر سکتا۔کھٹانہ نے مزید کہا کہ ملک میںسب کے لیے مواقع موجود ہیں۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے اس ملک کو ایک شاندار آئین دیا ہے جہاں ہر طبقے کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔اس موقع پربی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ڈاکٹر دیویندر منیال نے کہا کہ امر ناتھ بھگت اپنے دور میں جموں و کشمیر کے دلت سماج کے انقلابی رہنما تھے اور انہوں نے ریزرو کیٹیگریز کی بہتری کے لیے بہت کام کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا