انٹر آرمی آرگنائزیشن (کمانڈ، کنٹرول اینڈ ڈسپلن) ایکٹ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ وزارت دفاع نے جمعہ کو انٹر آرمی آرگنائزیشن (کمانڈ، کنٹرول اور ڈسپلن) ایکٹ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ یہ بل گزشتہ سال پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں دونوں ایوانوں سے منظور کیا گیا تھا تاکہ انٹر سروسز آرگنائزیشنز ( آئی ایس او ) کی موثر کمانڈ، کنٹرول اور موثر کام کاج کو فروغ دینے کے لیے ایک قانون بنایا جائے۔ صدر جمہوریہ نے گزشتہ سال 15 اگست کو اس بل کو منظوری دی تھی۔
نیا قانون آئی ایس او کے کمانڈر انچیف اور آفیسر ان کمانڈ کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ ہر سروس کے لیے مخصوص سروس کی شرائط کو متاثر کیے بغیر، موثر نظم و ضبط اور انتظامیہ کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے ماتحت خدمات انجام دینے والے اہلکاروں پر کنٹرول کا استعمال کریں۔ اس قانون سے پہلے کمانڈر ان چیف کو یہ اختیار حاصل نہیں تھا کہ وہ اپنے ماتحت کام کرنے والی دوسری فوج کے سروس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرسکے۔اس قانون کے نافذ العمل ہونے کے بعد آئی ایس او کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کا عمل تیز ہو جائے گا اور اس سے مسلح افواج کے اہلکاروں میں انضمام اور یکجہتی میں اضافہ ہو گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا