شاہی امام جامع مسجد عید گاہ پونچھ سید خالد حسین بخاری کی عوام سے شرکت کی اپیل
لازوال ڈیسک
پونچھ//جامعہ فاطمۃ الزھراء جنیاڑ ڈینگلہ پونچھ میں بارہ مئی کو سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد ہوگا۔اس سلسلے میں سید خالد حسین بخاری شاہی جامع مسجد نزد مرکزی عیدگاہ پونچھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمام حضرات مورخہ 12 مئی 2024 بروز اتوار جامعہ فاطمۃ الزھراء جنیاڑ ڈینگلہ پونچھ میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺکانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میںبریلوی شریف سے شہزادہ اعلحضرت مولانا قاری تسلیم رضا خان اور ان کے ساتھ حضرت مولانا مفتی ارسلان رضا خان تشریف لارہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کانفرنس میں حضرت مولانا عبدالرشید داؤدی کشمیر سے تشریف لارہے ہیں اور بہت سارے سادات کرام علمائے کرام تشریف لارہے ہیں۔انہوں نے تمام حضرات سے گزارشکیکہ 12 مئی بروز اتوار کو تمام دوست مع احباب تشریف لائیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔