اسٹیٹ بینک کا منافع 24 فیصد بڑھ کر 20698 کروڑ روپے ہوا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی ؍؍ملک کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر کمرشل بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی میں 20698 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 16695 کروڑ روپے کے مقابلہ میں 24 فیصد زیادہ ہے۔
آج یہاں جاری مالی کھاتوں میں بینک نے کہا کہ مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے اس کی خالص سود کی آمدنی 41655 کروڑ روپے ہے، جو مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے 40393 کروڑ روپے کی خالص سود کی آمدنی کے مقابلے میں 3.13 فیصد زیادہ ہے۔
بینک نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں اس نے 61077 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے جو کہ پچھلے مالی سال کے 50232 کروڑ روپے کے منافع سے 21.60 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح مارچ 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال میں بینک کی خالص سود کی آمدنی 159876 کروڑ روپے رہی جو کہ پچھلے مالی سال میں 144841 کروڑ روپے کی خالص سود کی آمدنی سے 10.38 فیصد زیادہ ہے۔
بینک نے کہا کہ نان پرفارمنگ اثاثہ جات (این پی اے) میں بہتری آئی ہے اور مارچ 2023 میں مجموعی این پی اے 2.78 فیصد تھے، جو مارچ 2024 میں 54 بیس پوائنٹس کے ساتھ 2.24 فیصد تک بہتر ہو گئے۔ اسی طرح خالص این پی اے بھی 0.67 فیصد کے مقابلے میں 10 بیسس پوائنٹس کی کمی سے 0.57 فیصد پر آ گیا ہے۔بینک نے اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک روپے کے شیئر پر 13.70 روپے یعنی 1370 فیصد ڈیویڈنڈ دینے کی تجویز دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا