جموں و کشمیر پولیس کی مویشی اسمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی جاری

0
0

پولیس اسٹیشن سانبہ کے دائرہ اختیار میں مویشی اسمگلر کو گرفتار کر کے 20 مویشیوںکو بچایا
راکیش چودھری
سانبہ ؍؍مویشی اسمگلروں اور ان کے پرچار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ کے دائرہ اختیار میں مویشی اسمگلنگ کی دو کوششوں کو ناکام بنایا اور مویشی اسمگلر کو گرفتار کیا ۔وہیں پولیس نے اس کاروائی میںبیس مویشیوں کواسمگلروں کے چنگل سے بچایا۔
یاد رہے انچارج پولیس چوکی مانسر کی سربراہی میں پولیس چوکی مانسر کی ایک پولیس پارٹی نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی کے ساتھ ناکام بناتے ہوئے اسمگلر کو گرفتار کرکے سولہ مویشیوںکو بازیاب کرالیا جو مانسر-سرینسر روڈ کے راستے پیدل اسمگل کی جارہی تھیں۔ تاہم بازیاب کئے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سانبہ میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 123/2024 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پولیس چوکی رکھ امب ٹلی کی ایک پولیس پارٹی نے انچارج پولیس چوکی رکھ امب ٹلی کی سربراہی میں چک دیالہ میں قائم خصوصی ناکے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مہندرا بولیرو پک اپ کو چیکنگ کے لیے روکنے کا اشارہ کیا۔وہیں ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے رفتار تیز کر دی اور گاڑی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا دی جس سے حادثہ پیش آیا۔دریں اثناء چیکنگ پر گاڑی کے اندر سے چار مویشی بھرے ہوئے پائے گئے جنہیں انتہائی ظالمانہ طریقے سے باندھا گیا تھا اور بغیر کسی جائز اجازت کے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 122/2024درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا