گریٹر کیلاش قتل: انچارج پی پی معطل؛ گولا شاہ سمیت 6گرفتار

0
0

سہ رکنی ایس آئی ٹی تشکیل،مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا:ایس ایس پی جموں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍گریٹر کیلاش علاقے میں ایک 39 سالہ شخص کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے، جس پر منگل کو زمین کے تنازعہ پر پولیس کی موجودگی میں لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا تھا، ایس ایس پی جموں، ڈاکٹر ونود کمار، نے انچارج پولیس پوسٹ گریٹر کیلاش پونیت شرما کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔اس معاملے میں بدنام زمانہ لینڈ گریبررویندر کمار عرف گولا شاہ سمیت چھ لوگوں کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اوتار سنگھ ولد بلبیر سنگھ ساکن کالوچک پر منگل کی شام 6 بجے کے قریب لوگوں کے ایک گروپ نے اس وقت حملہ کیا جب اس نے ایک زمینی پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے پر اعتراض کیا جو اس نے مبینہ طور پر دوسرے فریق کے ذریعہ خریدا تھا۔دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں اوتار سنگھ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں لے جایا گیا، جہاں وہ اسی دن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گنگیال پولیس نے پہلے ہی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
جموںشہرمیں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے ایک بدترین واقعے میں گریٹرکیلاش جموں میں پولیس کی موجودگی میںزمینی تنازعے میں دوگروپوں کے مابین مارپیٹ واقعے میں زخمی نوجوان کی موت واقعہ ہونے کے بعد ایس ایس پی جموں ونود کمار لینڈمافیہ کیخلاف جنگ تیزکرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہرپولیس تھانہ میں زمینی تنازعات سے متعلق ایک مخصوص رجسٹربنے گا جس میںتمام ریکارڈ یکجاکیاجائیگاتاکہ ایسے تنازعات کو جان لیوانوعیت تک پہنچنے سے قبل حل کیاجاسکے وہیں اس معاملے میں گولا شاہ کی گرفتاری اور چوکی افسر کی معطلی کے بعد جلد ہی مزید ہائی پروفائل ناموں کی گرفتاری کا امکان ہے۔
ایس ایس پی جموں ونود کمار نے یہاں دیرشام ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ 30 اپریل کو جموں کے گریٹر کیلاش علاقے میں زمینی تنازعہ کو لے کر ہاتھا پائی ہوئی۔ اس جھگڑے کے نتیجے میں اوتار سنگھ ولد بلبیر سنگھ ساکنہ کالو چک نامی ایک شخص شدید زخمی ہوا، جو بعد میں جی ایم سی جموں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔نتیجتاً متوفی کے رشتہ دار کی درخواست پر، ایف آئی آر نمبر 39/2024پولیس اسٹیشن گنگیال میں زیر دفعہ 302,323,347,147آئی پی سی درج کی گئی۔
اُنہوں نے بتایاکہ تحقیقات فوری طور پر شروع کی گئی اور اب تک واقعے سے متعلق اہم افراد (کل 7 ہیں) کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ حقائق سامنے آنے پر مزید گرفتاریاں جاری ہیں۔ بدنام زمانہ لینڈ مافیا کا سراغ لگا کر ان کے خلاف سازش میں کردار ادا کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جموں کشمیر پولیس معاملے کی سنگینی سے پوری طرح فکرمند ہے اور مافیا کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے اپنے پختہ عزم کے ساتھ جاری ہے۔
اُنہوں نے بتایاکہ اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے کی پاداش میں متعلقہ چوکی آفیسر کومعطل کر دیا ہے جو کہ جموں کے گریٹر کیلاش علاقے میں زمین کے تنازع پر پیش آیا تھا۔اُنہوں نے مزیدبتایاکہ بدنام زمانہ ملزم گولا شاہ کو گرفتار کیا اور چوکی آفیسر پونیت شرما کو صورتحال پرقابوپانے میں کوتاہی برتنے کی پاداش میں معطل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم غنڈوں نے آنجہانی اوتار سنگھ کے پلاٹ میں گھس کر اسے شدید زدوکوب کیا جس کی وجہ سے چوکی آفیسر پونیت شرما اور ان کی پولیس ٹیم کی موجودگی میں اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یاد رہے آنجہانی اوتار سنگھ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ہم نے یہ زمین 2004 میں خریدی تھی اور ہمارے پاس تمام دستاویزات بھی ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ آفیسر چوکی کے غنڈوں کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ زبردستی ہمارے علاقے میں داخل ہوئے۔پولیس نے اس سے قبل زمین پر قبضہ کرنے والے گولا شاہ اور پرشوتم کو گرفتار کیا تھا، جو مرکزی ملزم ہے۔ وہیںمتوفی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ معطل پولیس اہلکار نے زمین پر قبضہ کرنے والوں کی مدد کے لیے بھاری رشوت لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری رہنے کے بعد بااثر افراد کی مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔اس زمین میں ایس ایس پی جموں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں واضح کیاکہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک سہ رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا