جندل اسٹینلیس 5400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا

0
0

اس سے کمپنی کی میلٹنگ کی صلاحیت 40 فیصد بڑھ کر 4.2 ایم پی ٹی پی اے ہو جائے گی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍اسٹینلیس سٹیل بنانے والی کمپنی جندل اسٹین لیس نے میلٹنگ اور ڈاونسٹریم صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے توسیع اور حصول پر 5400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر ابھودیا جندل نے آج یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا جندل اسٹین لیس نے انڈونیشیا میں 12 لاکھ ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ایک اسٹینلیس اسٹیل میلٹ شاپ (ایس ایم ایس) قائم کرنے اور چلانے کے لئے جوانٹ پلانٹ میں 700 کروڑ کی سرمایہ کاری سے 49 فیصد حصہ لے گا۔ اس سے کمپنی کی میلٹنگ کی صلاحیت 40 فیصد بڑھ کر 4.2 ایم پی ٹی پی اے ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کی میلٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اوڈیشہ کیجاج پور میں ڈاون اسٹریم لائنوں کی توسیع پر 1900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 1450 کروڑ روپے بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے ریلوے سائڈنگز، پائیدار منصوبوں اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں لگائے جائیں گے۔مسٹر جندل نے کہا کہ کمپنی 1,340 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ بالواسطہ حصول کے ذریعے گجرات کے موندرا میں واقع 0.6 ایم ٹی پی اے کولڈ رولنگ مل میں 54 فیصد حصص حاصل کرے گی۔ یہ حصول کرومینی اسٹیلس پرائیویٹ لمیٹڈ سے کیان کیا جائے گا۔ فی الحال یہ کمپنی فعاک نہیں ہے لیکن 6 ماہ میں کام شروع کردے گی۔
انہوں نے کہا، "ان حصول اور سرمایہ کاری کے ساتھ ہم نے سرفہرست کمپنیوں میں شمار ہونے کے لیے ایک واضح ترقی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انڈونیشیا میں یہ مشترکہ منصوبہ ہمیں بہترین رفتار اور خام مال کی حفاظت ملے گی اور جاج پور لائنوں کی توسیع سے گھریلو اور غیر ملکی صارفین "کرومینی کی کولڈ رولنگ ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ہماری رسائی کو وسیع کرے گی اور طویل مدتی ویلیو ایڈڈ طبقہ میں ہماری موجودگی کو مضبوط کرے گی۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا