تمام طبقات نے امن اور ترقی کے لیے بی جے پی کو ووٹ دیا: ڈاکٹر منیال

0
0

کہاپی ایم مودی نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے لگن سے کام کر رہے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سماج کے تمام طبقات نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے ووٹ دیا۔ ڈاکٹر دیویندر کمار منیال نے کہا کہ جموں خطے کے لوگوں نے، پارلیمانی انتخابات کے پہلے 2 مرحلوں میں بی جے پی کے لوک سبھا امیدواروں کو بڑے پیمانے پر ووٹ دے کر، امن اور ترقی کے لیے ووٹ دیا۔جے اینڈ کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر ڈاکٹر دیویندر کمار منیال، جو بی جے پی جموں و کشمیر کے لیے ریاستی انتخابی انتظامی کمیٹی کے ریاستی کنوینر بھی ہیں، نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں ریاسی پارلیمانی حلقے کے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں بڑی تعداد میں پارٹی کو ووٹ دیا۔
ڈاکٹر دیویندر کمار منیال نے کہاکہ عوام میں صبح سویرے سے ہی اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے زبردست جوش و خروش پایا گیا، جس کے نتیجے میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی بڑی تعداد تھی۔ڈاکٹر منیال نے نشاندہی کی کہ پی ایم مودی نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے لگن سے کام کر رہے ہیں اور یہ جمہوریت کے اس تہوار میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر دیویندر کمار منیال نے پولنگ کے پورے عمل میں مصروف بی جے پی کارکنوں اور عہدیداروں کی کوششوں کی تعریف کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا