بی جے پی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا، ان کا سب کچھ چھین لیا :انکش ابرول

0
0

نوجوان متحد ہو جائیں اور اپنے روشن مستقبل کیلئے ان کا ساتھ دیں: ڈاکٹر وکاس
لازوال ڈیسک
جموں// بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے این سی صوبہ جموں کے جوائنٹ سکریٹری، انکش ابرول نے آج کہا کہ پارٹی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو اپنے دور حکومت میں "اچھے دن” کا وعدہ کر کے بڑے بڑے دعوے کر کے دھوکہ دیا ہے۔ سب کچھ برباد کر دیا اور اب موجودہ دور حکومت میں لوگ گھٹن محسوس کر رہے ہیں۔وہیں ایک میٹنگ کے دوران انکش ابرول نے پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے ضروری مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ابرول نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند طاقتیں لوگوں کو فرقہ وارانہ اور علاقائی خطوط پر تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہیں جن کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ملک اس وقت بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے۔ مہنگائی کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور پھر بھی بی جے پی گڈ گورننس کا دعویٰ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا بی جے پی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کئی وعدے کیے اور انہیں سنہرے دور کا خواب دکھایا۔ انہوں نے نوکریوں، ترقی، کرپشن فری گورننس اور بہت سی چیزوں کا وعدہ کیا۔ لیکن اب ان کے لمبے لمبے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہابی جے پی نے سیاسی فائدے کے لیے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے محض ’’جملے بازی‘‘ کی لیکن حقیقت میں اس پارٹی کا غریب عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر وکاس شرما، کوآرڈینیٹر جموں ضلع (شہری) اور زونل سکریٹری جے کے این سی نے موجودہ نظام پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے سب کچھ چھین لیا۔ 5 اگست 2019 کے بعد لوگوں کے حقوق اور وسائل چھین کر انہیں خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے لوگوں کو نیشنل کانفرنس کے دور کی یاد دلائی جب شیر کشمیر نے تاریخی لینڈ ریفارمز ایکٹ متعارف کرایا اور بے زمینوں کو زمین دی اور انہیں اس زمین کا مالک بنا دیا جس کا وہ صرف استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہا،جموں و کشمیر میں آنے والی این سی حکومتوں نے عوام کی بہتری کے لیے کئی اقدامات کیئے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا