جموں کشمیر یونائٹڈ موئومنٹ کا پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

0
0

جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے کھڑے ہونے والے اْمید وارکی حمایت کے لیے ہیں تیار:شیخ اشفاق جبار
مختار احمد
گاندربل؍؍ جموں و کشمیر یونائٹڈ موئومنٹ (جے کے یو ایم) پارٹی ہائی کمان نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کوئی بھی رکن سری نگر کی پارلیمانی نشست پر لوک سبھا انتخابات نہیں لڑے گا۔ تاہم پارٹی ان امیدواروں کی مکمل حمایت میں کھڑی ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے بارے میں صاف اور دیانتدارانہ نظریہ رکھتے ہیں۔ پارٹی کی طرف سیجاری کردہ ایک بیان میں، جے کے یو ایم کے بانی اور صدر، شیخ اشفاق جبار نے کہا کہ ان کی پارٹی صرف جموں و کشمیر کو ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے وجود میں آئی ہے۔
اشفاق نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو موقعہ اور مادہ پرست خاندانی سیاست کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس لیے وہ پوری طرح سے مہلت کے منتظر ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جے کے یو ایم اس پارٹی یا فرد کی مکمل حمایت کرے گی جو جموں و کشمیر کے عوام کی مجموعی بہتری کے لیے کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔واضع رہے حال ہی میں اگرچہ شیخ اشفاق نے اْن کے والد شیخ عبدل جبار کی سالانہ برسی پر ایک عوامی اجتماع کے دوران پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی بات کہی تھی تاہم آج اپنا فیصلہ تبدیل کرکے اْنہوں نے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا