ندھی آپ کے نکٹ کا انعقاد جموں اور لداخ کے 2 مقامات پر ایک ساتھ کیا جائے گا

0
0

شرکت، بیداری، اور شکایات کے ازالے اور معلومات کے تبادلے کے نیٹ ورک کو یقینی بنانا ہے:رضوان الدین
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پی ایف کمشنر رضوان الدین آر پی ایف سی -I علاقائی دفترجموں اور لداخ ندھی آپ کے نکٹ کے تحت ذاتی طور پر کارکنوں، آجروں اور درپیش مسائل کی شکایات سنیں گے۔اس دوران ضرورت مند کارکنوں اور آجروں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔واضح رہے ای پی ایف او جموں اور لداخ، 29 اپریل 2024 کو کانفرنس ہال ڈی سی آفس پونچھ اور ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ہائی ایلٹیٹیوڈ ریسرچ (ڈی آئی ایچ اے آر)، ڈیٹ رنبیر پورہ، لیہہ- لداخ میں ایک ہی وقت میں ندھی آپکے نکٹ 2.0، ایک بیداری اور آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کرے گا۔ مذکورہ بالا علاقوں کے آجروں اور ملازمین کو سماجی تحفظ کی دفعات کے بارے میں حساس بنایا جائے گا، اس کے علاوہ شکایات فائل کرنے کے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔اس پروگرام کا مقصد ای پی ایف او کے اسٹیک ہولڈرز کے قریب وسیع بنیاد پر شرکت، بیداری، اور شکایات کے ازالے اور معلومات کے تبادلے کے نیٹ ورک کو یقینی بنانا ہے۔
اس سلسلے میں پی ایف کمشنر رضوان الدین آر پی ایف سی -I علاقائی دفترجموں اور لداخ نے مطلع کیا کہ صارفین، پنشنرز، اداروں، ملازمین کے نمائندوں اور صنعتی چیمبروں کو ندھی آپ کے نکٹ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں جموں، اور لیہہ-لداخ میں ہونے والے پروگرام سے ضلع نوڈل افسر دیویندر سنگھ ای اواوراے اوسندیپ کمار اظہار خیال کریں گے۔تاہم پروگرام نے اسٹیک ہولڈرز تک پہنچنے اور ای پی ایف او کی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی۔اس سلسلے میں پی ایف کمشنر نے تمام صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیام میں شمولیت کے پہلے دن سے ہی تمام اہل ملازمین کو سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کریں۔ دریں اثناء پی ایف کی دفعات اور طریقہ کار کے بارے میں آجروں کو آگاہ کرنے کے لیے ہینڈ ہولڈنگ سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام میں ممبران کا اندراج، یو اے این ایکٹیویشن، بینک اور آدھار سیڈنگ، آن لائن کلیم فائلنگ، ای-نامزیشن فائل کرنا، ای سائن، فائلنگ ای سی آر شامل ہیں۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، ای پی ایف او سے متعلق کسی بھی متعلقہ مسائل، جو افسران یا اسٹیک ہولڈرز چاہتے ہیں، پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کیمپ میں ندھی آپ کے نکٹ2.0 کے تحت پنشن سے متعلق مسائل/شکایات کے لیے ایک خصوصی پنشن ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گا اورپروگرام میں پنشن سے متعلق مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا