مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

0
0

بھوپال، // ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

بالاگھاٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے دی گئی سرکاری اطلاعات کے مطابق، انتہائی نکسل متاثرہ ڈوگلائی پولیس اسٹیشن روپجھر پولنگ اسٹیشن میں صبح 9 بجے تک 100 فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے۔

بالاگھاٹ کے کچھ حصے نکسل متاثر ہیں۔ یہاں کے تین اسمبلی حلقوں بیہر، لانجی اور پرسواڑا میں ووٹنگ شام 4 بجے تک ہی ہوگی۔

بالاگھاٹ میں صبح 9 بجے تک 14.39 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا