چارلی چپلن 2 نے کشمیر سے کنیاکماری تک ووٹر آگاہی پروگرام کا کیا آغاز

0
0

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کیا کشمیر پرفارمرس کلیکٹو کے اشتراک سے پروگرام کا اہتمام
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍لوک سبھا کے انتخابات کا پہلا مرحلہ رواں ماہ کی 19 تاریخ سے شروع ہونے جارہا ہے۔ اس دوران چارلی چپلن کی سالگرہ کے موقع پر ملک کے چارلی چپلن 2 ہیرو راجن کمار جوکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آئیکون بھی ہے نے کشمیر سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ چارلی چپلن 2 ووٹروں کو ووٹ دینے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے انوکھے طریقے سے بیگی کوٹ پینٹ،ٹوپی پہن کر اور چھتری لیے وادی کے میدانی علاقوں میں وہ خاموشی سے لوگوں کو ہنساتے ہوئے اور سب سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے نظر آئے۔
چارلی چپلن 2 نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی بھر پور کوشش کی۔ راجن کمار جو دہلی سے کشمیر پہنچے نے نیشنل ووٹرز آوٹ ریچ پروگرام کے تحت سرینگر کے لالچوک سے کشمیر سے کنیاکماری تک کا سفر شروع کیا۔واضح رہیکہ اس پروگرام کا اہتمام کشمیر پرفارمرس کلیکٹو پٹن کشمیر نے کیا تھا۔اس موقع پر راجن کمارنے کشمیر پرفارمرس کلیکٹو کے سربراہ منظور احمد میر المعروف زرق کشمیری کے ساتھ ساتھ عزرا کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ چارلی چپلن 2 نے مہندر لالکا، ڈاکٹر پون اگروال، پدم شری بمل جین اور ڈاکٹر انل کاشی مرار کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ہی کی بدولت میں نے اس سفر کا آغاز کیا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آئیکون راجن کمار نے مزید کہا کہ اس سفر کا مقصد ذیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکالنا ہے میں ۔
یہ دورہ ووٹنگ کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلانے کے لئے کررہا ہوں۔ یہ چارلی چپلن 2 کا ملک بھر کے ووٹروں کو حساس بنانے کا ایک منفرد تصور ہے۔ راجن کمار الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پہلے آئیکون ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں رواں ماہ کی 19تاریخ کو پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کا احاطہ کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر انتخابات ہونے والے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا