این سی سی کیڈٹس نے جموں میں جنرل زورآور سنگھ کی 238 ویں یوم پیدائش کی یاد منائی

0
270

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بطور خاص کی شرکت ،جنرل زورآور سنگھ کو خراج عقیدت کیا پیش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر ایکس سرویس مین لیگ کے زیر اہتمام جنرل زوراور سنگھ کے 238ویں یوم پیدائش کی یادگاری تقریب میں 2 جموں و کشمیر بوائز بٹالین کے این سی سی کیڈٹسنے بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی، مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔وہیںمہمان خصوصی، لیفٹیننٹ گورنمنٹ منوج سنہا اور دیگر معززین بشمول صدر جے کے ای ایس ایل لیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما، اے وی ایس ایم، ایس ایم (ریٹائرڈ)، میجر جنرل جی ایس جموال، اے وی ایس ایم، ایس ایم (ریٹائرڈ)، جی او سی 26 انفینٹری ڈویژن، میجر جنرل گورو گوتم اور کئی دیگران موجود تھے۔
اس تقریب کے دوران، این سی سی کیڈٹس نے جنرل زوراور سنگھ کی بہادری اور مسلح افواج کے ناقابل تسخیر جذبے کے بارے میں قیمتی بصیرت حاصل کی۔وہیں لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر معزز مہمانوں نے اپنے تجربات اور دانشمندی کا اشتراک کیا، جس سے کیڈٹس کے درمیان ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کے بارے میں گہری سمجھ پیدا ہوئی۔اس یادگاری تقریب میں این سی سی کیڈٹس کی شرکت نے نہ صرف ملک کے ہیروز کے تئیں ان کے احترام کا اظہار کیا بلکہ قربانی اور فرض کے جذبے کو پیوست کرنے کے ان کے عزم کو بھی ظاہر کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا