اسمبلی انتخابات اور وزیر اعظم کی ریاستی درجے کی یقین دہانی نے اپوزیشن کی دکان بند کر دی: کھٹانہ

0
80

کہاکانگریس، این سی اور پی ڈی پی نے جموں وکشمیر اورلداخ کے لوگوں کو علاقائی خطوط پر تقسیم کیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ غلام علی کھٹانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی اس یقین دہانی کے بعد کہ جموں و کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات ہوں گے اور ریاست کا درجہ بھی بحال کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کے پاس اب کہنے کو کچھ نہیں اور ان کی دکان بند ہوگئی ہے۔کھٹانہ نے کئی وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ان اپوزیشن جماعتوں جیسے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ہمیشہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو علاقائی خطوط پر تقسیم کیا ہے۔واضح رہے کھٹانہ نے اپنی رہائش گاہ پر عوام سے ملاقات کرنے والے متعدد وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور لوگوں نے گاندھیوں، عبداللہوں اور مفتیوں کے شیطانی عزائم کو بھانپ لیا ہے اور جہاں تک عوامی بہبود اور ترقی کا تعلق ہے عوام اس وقت تمام امیدیں بی جے پی سے وابستہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج عوام میں بی جے پی کی مقبولیت کو ثابت کریں گے کیونکہ بی جے پی 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے تاکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے معاملات کو سنبھالنے کے لیے پی ایم مودی کی تیسری مدت کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی نے جو کچھ بھی کہا تھا اس نے پورا کیا ہے اور پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کی گزشتہ دس سالوں کی کارکردگی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وہیںکانگریس، این سی اور پی ڈی پی پر طنز کرتے ہوئے کھٹانہ نے کہا کہ یہ سیاسی پارٹیاں جموں و کشمیر اور لداخ میں امن اور ترقی کو کبھی ہضم نہیں کر پاتی ہیں اسی لیے وہ لداخ میں بدامنی کو ہوا دے رہی ہیں اور کرگل کو لداخ کے خلاف لڑا کر لداخ کے لوگوں کو علاقائی بنیادوں پر تقسیم کر رہی ہیں۔ کھٹانہ نے کہاکہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ پی ایم مودی کے دل میں ان کے لئے ایک خاص جگہ ہے اور وہ ان لوگوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بہت کچھ سوچتے ہیں۔کھٹانہ نے کہا کہ جلد ہی جموں و کشمیر اور لداخ ملک کے سب سے ترقی یافتہ مقامات کے طور پر ابھریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا