پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنائے بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ میں ہارے

0
352

ننگبو، // ہندوستانی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنائے کو بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ 2024 کے راؤنڈ آف 16 میں جمعرات کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی مہم ختم ہوگئی۔
چین کے ننگبو میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں آج دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز میچ میں چینی شٹلر کا سخت مقابلہ کیا۔ ایک گھنٹہ 9 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں بیڈمنٹن کی عالمی درجہ بندی میں 12 ویں نمبر پر موجود پی وی سندھو کو چین کی ہان یو کے ہاتھوں 18-21، 21-13، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پہلے گیم میں ہندوستانی شٹلر نے 6-4 کی ابتدائی برتری حاصل کی اور شاندار اسمیش کے بل بوتے پر پانچ پوائنٹس کی بڑی برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد ہان یو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری کو کم کیا اور واپسی کر گیم 21-18 سے جیت لی۔
دوسرے گیم میں سندھو نے شاندار کارکردگی کے ساتھ واپسی کی اور ہان یو کو سخت ٹکر دی۔ اس گیم میں سندھو نے اپنی برتری برقرار رکھی اور اسکور کو 21-13 اپنے حق میں کر دیا اور ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے آسانی سے جیت کر گیم کو فیصلہ کن مقام تک پہنچا دیا۔
فیصلہ کن گیم میں پی وی نے اپنی رفتار کو برقرار رکھا اور برتری حاصل کی اور اسکور 8-6 کر دیا لیکن چینی شٹلر نے اسکور کو 9-9 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد ہان یو نے لگاتار اسکور بنائے اور سندھو کو گیم میں 17-10 سے پیچھے کردیا۔
سندھو نے گیم واپس لینے کی کوشش کی لیکن ہان یو نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا اور تیسرا گیم 21-17 سے جیت لیا اور پی وی سندھو دوسرے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئیں۔
مردوں کے سنگلز میں بھی ایچ ایس پرنائے دوسرے راؤنڈ میں ہار گئے اور اس کے ساتھ ہی اس مقابلے میں ہندوستان کی مہم ختم ہوگئی۔
43 منٹ تک جاری رہنے والے مردوں کے سنگلز مقابلے میں ایچ ایس پرنائے کو چائنیز تائپے کے لن چون یی کے ہاتھوں سیدھے گیمز میں 21-18، 21-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ خواتین کے ڈبلز میچ میں تنیشا کرسٹو اور اشونی پونپا کی جوڑی کو جاپان کی نامی ماتسویاما اور چیہارو شیدا کی جوڑی کے ہاتھوں سیدھے گیمز میں 21-17، 21-12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اب 28 اپریل سے 5 مئی تک چین کے شہر چینگڈو میں منعقد ہونے والے تھامس اور اوبر کپ کی تیاری کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا