طلباء کو امتحانات کے ذریعے داخلے کی پیچیدگیوں کے متعلق آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
کالاکوٹ؍؍ انڈرگریجویٹ کامن یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کے ذریعے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت داخلوں کے حوالے سے بیداری اور حساسیت کو فروغ دینے کے لیے ایک فعال اقدام میں جی ڈی سی کالاکوٹ نے ایک جامع مہم شروع کر دی ہے۔ واضح رہے اس مہم کا انعقاد کالج پرنسپل، پروفیسر ڈاکٹر سیما اروڑہ کی سربراہی میں کیا گیا جسے سینئر فیکلٹی اور شعبہ تعلیم کے سربراہ محمد فاروق مرزا کی طرف سے احتیاط سے تیار کیا گیا تھا ۔ اس مہم میں کالج کی داخلہ کمیٹی اور نیشنل سروس سکیم کے رضاکاروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، جنہوں نے گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول کالاکوٹ سمیت تحصیل کالاکوٹ کے دیگرعلاقوں کے قریبی ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء تک پہنچنے میں جوش و خروش دکھایا ۔وہیںیو جی CUET امتحانات کے ذریعے طلباء کو کالج میں داخلے کی پیچیدگیوں سے آشنا کرنے میں ان کی کاوشیں اہم تھیں، اس طرح انہیں اپنے تعلیمی مستقبل کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کا اختیار ملا۔
اس مہم کے دوران ایڈمشن کمیٹی کے کنوینر ہمانشو نے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبر ہلال احمد ریشی کے ساتھ مل کر قومی تعلیمی پالیسی-2020 اور یو جی کیوٹ کے ذریعے داخلے کے عمل کے بارے میں روشن خیال لیکچر دیے۔ ان کی بصیرت انگیز پیشکشوں نیقومی تعلیمی پالیسی کی باریکیوں کو واضح کرنے اور یو جی کیوٹ کے ذریعے داخلوں سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کا کام کیا۔یاد رہے مذکورہ بالا ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں منعقد ہونے والی مہم نے تعمیری مکالمے اور اعلیٰ تعلیم سے متعلق اہم معلومات کو پھیلانے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔