ہائی اسکول چنجلو بانہال میں ہیڈ ماسٹر نثار احمد راتھر کی سبکدوشی پر الواداعی تقریب کا اہتمام

0
88

مقررین نے محکمہ تعلیم میں ان کی خدمات کو سراہا ،نیک خواہشات کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
بانہال ؍؍ بانہال کے ہائی اسکول چنجلو میں محکمہ تعلیم میں تعینات ہیڈ ماسٹر نثار احمد راتھر اپنی 36 سالہ سروس کے بعد محکمہ سے سنیچر کو سبکدوش ہوئے ہیں – اس موقع پر ہائی اسکول چنجلو میں ایک الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ ماسٹر نثار احمد مہمان خصوصی جبکہ زونل ایجوکیشن پلانگ آفیسر بانہال روبینہ بٹ جو کہ ان کی اہلیہ بھی ہیں مہمان ذی وقار کی حثیت سے موجود تھیں- تقریب میں ان کے علاوہ رہبرتعلیم ٹیچرز فورم کے ریاستی ترجمان اعلیٰ مظفر احمد وانی اور کلسٹر چنجلو کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے علاوہ اسکولی طلباء نے شرکت کی –
اس موقع پر نظامت کے فرائض انجام دینے والے ماسٹر مشتاق احمد وانی نے ہیڈ ماسٹر نثار احمد راتھر کے محکمہ میں انجام دیئے گئے خدمات اور ان بہترین کردار پر مدلل روشنی ڈالی – ان کے علاوہ مقررین میں زونل ایجوکیشن پلانگ افیسر روبینہ بٹ ، سینئر ٹیچرز عبدل الرشید وانی اور مظفر احمد وانی اور کچھ طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا – انہوں نے سبکدوش ہونے والے آفیسر کی طرف سے انجام دینے والے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین استاد اور ایڈ منسٹریٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سٹاف اور طلباء کے ساتھ ہمیشہ شفقت سے پیش آتے رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ یہ ایک محنتی اور فرض شناس استاد ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت ہی شریف النفس اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں – انہوں نے ان کی سبکدوشی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور مستقبل کی بہتر زندگی کے لئے دعائیں دی – ان کے علاوہ تقریب میں بلال احمد ڈار، عبدل الوحید وانی، رئیس احمد، پرویز احمد، عبدل الرشید، منظور احمد وانی، و دیگر اساتذہ موجود تھے – اس موقع پر ہیڈ ماسٹر نثار احمد نے بھی تمام عملہ اور طلباء کا یہ تقریب منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دوران یہ کوشش کی کہ وہ تندہی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیں اور اس کے باجود اگر انکی طرف سے کسی بھی سٹاف ممبر یا طالب علم کو کبھی کوئی تکلیف پہنچی ہوگی تو انہیں امید ہیں کہ یہ انہیں معاف کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا