یونیسیف انڈیا نے بین الاقوامی ادارہ صحت مینجمنٹ ریسرچ دہلی اور آئی آئی ٹی ممبئی کے ساتھ تکنیکی علم کے خلا کو پر کرنے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ کورس کا آغاز کیا

0
0

10 ہفتے کا آن لائن کورس صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے لئے ہے جو مختلف موضوعات بشمول ڈیجیٹل ہیلتھ انٹروینشنز، ٹیلی میڈیسن، ہیلتھ انفارمیٹکس اور سائبر سیکیورٹی کا احاطہ کرتا ہے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍یونیسیف انڈیا، بین الاقوامی ادارہ صحت مینجمنٹ ریسرچ (IIHMR) دہلی، اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی نے مشترکہ طور پر ایک جامع صحت کورس کا آغاز کیا۔ 17 اپریل 2024 سے شروع ہونے والا،’ڈیجیٹل ہیلتھ انٹرپرائز پلاننگ کورس‘ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ وروں سمیت ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹوں، ہیلتھ کیئر ایڈمنسٹریٹرز اور متعلقہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں سمیت صحت کے پیشہ ور افراد کو مہارت سے لیس کرنے کے ساتھ ہی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت کرے گا۔ پالیسی ساز، آئی ٹی پیشہ ور، اور انفرادی طور پر صحت کی دیکھ بھال کی ٹیکنالوجی کے نفاذ میں شامل افراد بھی کورس کر سکتے ہیں۔
یہ کورس عالمی سطح پر یونیسیف انڈیا کے عہد ڈیجیٹل ہیلتھ کی پہل (GIDH) کو پورا کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہے، جو 2023 میں ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران شروع کی گئی تھی۔جس کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور GIDH کے ساتھ۔ بہتر بنانا ہے۔ کورس کے آغاز کے دوران کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، یونیسیف انڈیا کی نمائندہ سنتھیا میک کیفری نے کہا، "آئی آئی ایچ ایم، آئی آئی ٹی ممبئی اور یونیسیف کے ذریعہ شروع کردہ ڈیجیٹل ہیلتھ کورس آج بھارت کے عزم کو پورا کرنے کے لئے صحت کے نظام میں ڈیجیٹل اختراع کو فروغ دے کر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ کورس ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو مضبوط بنانے والے اختراعی حلوں پر مشتمل ہے، جو آخری بچے تک رسائی کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم جس تبدیلی کا سفر شروع کر رہے ہیں وہ برابری پر مرکوز ہے، اس کی کامیابی کا اندازہ ہر لڑکی، لڑکے اور ان کمیونٹیز کی زندگیوں پر پڑنے واے اثرارات سے لگایا جائے گا جنہیں ہم با اختیار بنانا چاہتے ہیں نہ کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے۔ یہ کورس ڈیجیٹل ہیلتھ ایجوکیشن کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جو صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے درمیان تربیت کے خلا کو پر کرتا ہے‘‘۔
10 ہفتے کے کورس میں نو ماڈیولز شامل ہیں اور اس میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے نفاذ سے متعلق بہت سے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صحت کی دیکھ بھال کے درمیان تعلق کو سمجھنے کے ساتھ شروع ہوتا ہے، قومی ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کی منصوبہ بندی کے ذریعے ترقی کرتا، صحت کے نظام میں ڈیجیٹل مداخلت کو ضم کرتا، اور ایک انٹرپرائز نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل صحت کے اقدام کو انجام دیتا ہے۔ شرکاء ڈیجیٹل ہیلتھ کی حکمت عملی تیار کرنا سیکھیں گے، انٹرپرائز کے منصوبوں پر عمل درآمد، ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارمز کا قیام، مداخلتوں کو انجام دیں، لاگت اور خریداری کا انتظام کریں، نیز گورننس، پالیسی، ضوابط، اور افرادی قوت کے مسائل کو خطاب کرتا ہے۔ ڈیجیٹل صحت کے مستقبل کے ماڈیول کے ساتھ کورس ختم ہوتا ہے۔
پروفیسر سوتاپا بی نیوگی (ڈائریکٹر)، IIHMR دہلی نے کہا، ’’بہت سے صحت پیشہ وروں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ہیلتھ ٹولز کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ضروری
تربیت اور تعلیم کی کمی ہے جس کی وجہ سے اس کے نفاذ سے وابستہ پیچیدگیوں کو نیویگیٹ نہیں کر پاتے۔ ہیلتھ کیئر پیشہ وروں کو ضروری مہارت اور علم سے آراستہ کر کے یہ کورس ڈیجیٹل دور کے مطابق ڈھالنے اور بہتر بنانے کے لیے ان کی قابلیت میں اضافہ کرے گا اور ہندوستان بھر میں ہیلتھ کیئر کی فراہمی کے نظام خاص طور پر محروم کمیونٹیوں کے لئے ‘کو بہتر بنائے گا، ‘‘
کورس کا نصاب، بین الاقوامی ادارہ صحت مینجمنٹ ریسرچ دہلی، آئی آئی ٹی ممبئی کے سرکردہ ماہرین کی مشورے اور یونیسیف انڈیا کے تکنیکی انپٹ کے ساتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کی زیر قیادت ایک ملٹی ایجنسی کنسورٹیم کے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر آف ایکسی لینس(DICE) کی طرف سے پیش کردہ عالمی پروگرام سے ہندوستانی تناظر کے لئے اپنایا گیا ہے۔ ٹاٹا سینٹر فار ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن، آئی آئی ٹی ممبئی سے پروفیسر سنتوش نورونہا نے کہا،’’اس ڈیجیٹل ہیلتھ کورس کا آغاز بھارت میں ایک مضبوط ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کی تعمیر کی کوشش اور باہمی تعاون کا ثبوت ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کو ڈیجیٹل مہارتوں سے بااختیار بنا کر، ہم صحت مند اور زیادہ جامع مستقبل کے لئے راہ ہموار کر رہے ہیں‘‘۔
کورس ایک ملا جلا طریقہ اپناتا ہے، جس میں آن لائن ماڈلز، ورچوئل لیکچرز، انٹرایکٹو مباحثے، اور ہینڈ آن ورکشاپس شامل ہیں۔ انسٹرکٹرز کو تجربہ کار ڈیجیٹل ہیلتھ پیشہ وروں، مضامین کے ماہرین، اور ماہرین تعلیم کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے، جبکہ سیکھنے میں اضافہ کے لئے کیس اسٹڈیز، گروپ پروجیکٹس، نیٹ ورکنگ اور علم کے اشتراک کے ذریعے پڑھایا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا