محکمہ مال کی سبھی خدمات آن لائن دستیاب، تمام ملازمین اپنے دفتری اوقات کے علاوہ بھی عوامی خدمات کر رہے ہیں

0
0

تحصیلدار حویلی نے عوام کو آن لائن کرنے کے بعد دفتر کا چکر نہ لگانے اور گھر بیٹھے ہی مقررہ اوقات میں اپنی اسناد حاصل کرنے کا دیا مشورہ
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍تحصیلدار حویلی اظہر ماجد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ مال کی جانب سے عوام کو انکی سبھی اسناد و دستاویزات بروقت جاری کئے جانے کی غرض سے محکمہ مال کے تمام ملازمین کو نہ ہی دفتر کے اوقات بلکہ دفتری اوقات کے علاوہ بھی کام میں لگایا گیاہے جو دیر تک دفتر میں اور پھر گھر پہنچنے کے بعد بھی دیر رات تک عوامی خدمات کو انجام دے رہے ہیں تاکہ عوام کو جلدی سے جلدی انکی اسناد جاری کی جاسکیں۔
انکا کہنا تھا کہ جہاں اس وقت اسکولوں میں طلباء کے داخلے بھی شروع ہوچکے ہیں اور انہیں انکم اسناد و دیگر دستاویزات کی اشد ضرورت پڑ رہی ہے اسکا بھی خاص خیال رکھتے ہوئے انکے لئے بروقت اسناد جاری کی جارہی ہیں تاہم اس وقت پہاڑی شیڈیول ٹرائب اسناد و دیگر شیڈیول ٹرائب اسناد اور او بی سی اسناد کی خصولیابی کے لئے بھی آن لائن پروسیس رکھا گیا ہے جو پورٹل پر بھاری رش کی شکل میں نظر آرہی ہیں اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے انکی جانب سے تمام ملازمین کو متحرک رکھا گیا ہے اور یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ دن رات محنت کرکے یہ کوشش کریں کہ جلد سے جلد عوام کو انکی اسناد جاری کی جاسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بذات خود بیشتر وقت ان ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کمپیوٹر پورٹل کو چیک کررہے ہیں تاکہ جلدی سے جلدی عوام کو انکی اسناد جاری کی جائیں لیکن اس دوران دیکھا جارہا ہے کہ عوام آن لائن کرنے کے بعد سیدھا دفتر پہنچ رہی ہے اور انہیں جلدی اسناد جاری کرنے کے لئے تنگ کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے انکے کام میں کافی خلل پیدا ہورہا ہے کیونکہ آن لائن کرنے کے بعد کافی اسٹیپ ہوتے ہیں جن سے ویریفیکیشن کو مکمل کیا جاتا ہے اور پھر تحصیلدار لیول پر سرٹیفکیٹ کو جاری کیا جاتا ہے اور اسکے لئے عوام کو تھوڑا سا انتظار کرنے کی ضرورت ہے وہ براہ راست ان تک پہنچ جاتی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے ساتھ تعاون کریں اور جب سارا نظام آن لائن دستیاب ہے تو پھر انہیں دفتر میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے محکمہ کی جانب سے انکی خدمت گزاری کو انجام دیتے ہوئے سبھی ملازمین دن رات لگے ہوئے ہیں اور انہیں جلدی سے جلدی اسناد جاری کئے جانے کی پوری کوشش کی جارہی ہیں تاکہ وہ آن لائن ہی اپنی اسناد جلد سے جلد نکلوا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا