ننھاروزہ دار

0
115

سات سال کے غلام مصطفی نے رکھا ماہ رمضان کا روزہ
ایم شفیع رضوی

درماڑی؍؍رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے جس میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور اللہ رب العزت کی رضامندی کے لیے پورا مہینہ عبادت میں مشغول رہتے ہوئے گزارتے ہیں۔گھر کے بڑے افراد کو دیکھ کر چھوٹے چھوٹے بچے بھی سحری کے وقت جاگ جاتے ہیں اور سحری کھا کر روزہ رکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ وہیں درماڑی لسولی کے سات سال ننھے روزے دار غلام مصطفی نے بھی اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کیا جہاں بڑے بڑے نوجوانوں کو بھی ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دن کے وقت گلی بازاروں میں کھاتے پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وہیں چھوٹے چھوٹے بچے بھی دن بھر بنا کھائے پئے پورا دن حالت روزہ میں رہتے ہیں۔بچے ہمیشہ اپنے والدین ہی سے سب کچھ سیکھتے ہیں چاہے وہ اچھا ہو یا برا ہو بچوں کو نیک اعمال کی ترغیب دینا والدین کی ذمداری ہوتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا