spot_img

ذات صلة

جمع

بی جے پی بھاری اکثریت سے لوک سبھا الیکشن جیتے گی: رویندر رینا

رویندر رینا نے عوامی ریلیوں، روڈ شوزاور میٹنگوں سے تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک

بسوہلی؍؍ صدر بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر رویندر رینانے بسوہلی میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں ایک بہت بڑے اجتماع سے تبادلہ خیال کیا۔وہیںبسوہلی میں ریلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں زبردست اکثریت سے جیتے گی۔واضح رہے بی جے پی صدر رویندر رینا کے ذریعہ بسوہلی، مہان پور، فنٹر، منڈلی اور بلاور میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ریلیوں، روڈ شوز اور میٹنگوں کا سلسلہ چلایا گیا، جس میں عوام کی بڑی شرکت دیکھی گئی۔
وہیںرویندر رینا نے لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی ترجیح قطار میں کھڑے آخری شخص تک اسکیموں کا فائدہ یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے عوام سے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ایک بار پھر بی جے پی کا ساتھ دینے کی تلقین کی اور کہا کہ بی جے پی بھاری اکثریت سے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔
رینا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقی اور غریبوں کی بہبود دونوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے، سلامتی، معاش اور عقیدے کے احترام کے ساتھ خوشحالی کو یقینی بناتی ہے۔رویندر رینا نے کہاکہ پچھلی حکومتوں میں، صرف چند لوگوں کو اسکیموں سے فائدہ ہوا وہ بھی ان کے رشتہ داروں کو، جب کہ عوام کی
اکثریت بے بسی سے دیکھتی رہی۔ رویندر رینا نے کہا اور اس بات پر زور دیا کہ مودی حکومت کے تحت، ہر کوئی اسکیموں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بنی اور بسوہلی، جو کہ پچھلی حکومتوں کے دور میں ایک طویل عرصے تک پسماندہ رہے، اب مودی حکومت کے تحت تیزی سے ترقی کر رہے ہیں کیونکہ یہاں سڑک اور ہائی وے کنیکٹیویٹی کی ترقی کے نئے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کٹھوعہ ڈوڈہ ادھم پور حلقہ سے امیدوار مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے لیے حمایت مانگتے ہوئے رینا نے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن گھر گھر جا کر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے لیے ووٹ مانگے گا تاکہ وزیر اعظم کے ہاتھ مضبوط کیے جاسکیں۔

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: