اودھمپور لوک سبھا سیٹ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کے آخری دِن 

0
72
مزید آٹھ اُمید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍اودھمپور لوک سبھا حلقہ کے لئے کاغذاتِ نامزدگی کے آخری دِن آج مزید آٹھ اُمیدواروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔اُمیدواروں میںمعراج الدین آزاد اُمید وار، راجیش منچندا راشٹریہ کرانتی کاری سماج وادی پارٹی ، چودھری لال سنگھ اِنڈین نیشنل کانگریس ، دیویا سورج پرتاپ سنگھ اِنڈین نیشنل کانگریس ،سچن گپتا اِنقلاب وِکاس دَل( آئی وِی ڈِی )،منوج کمار ایکم سناتن بھارت دَل ، بلوان سنگھ جموںوکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی اور ڈاکٹر پنکج شرما آزاد اُمید وار نے آج ریٹرینگ آفیسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔
آج مزید آٹھ اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی 4۔ اودھمپور حلقہ کے لئے اُمیدواروں کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے۔کاغذات ِنامزدگی کی جانچ پڑتال 28 ؍مارچ 2024 ء کو دوپہر ایک بجے ہوگی۔اُمیدوار اَپنے کاغذاتِ نامزدگی 30 ؍مارچ کو سہ پہر 3 بجے سے قبل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے واپس لے سکتے ہیں۔اِس حلقے میں عام اِنتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 ؍اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا