spot_img

ذات صلة

جمع

فریزر اور ہوپ طوفان سے ممبئی کے حوصلے پست، دہلی فتح یاب

نئی دہلی، // جیک فریزر-میک گرک (84) اور شی...

ہماچل میں اسکول بس کی زد میں آکر نو سالہ بچی کی موت

اونا، ْْ ہماچل پردیش کے اونا ضلع کے بنگانہ...

چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی

کولمبو/نئی دہلی،// سری لنکا نے ہمبنٹوٹا بندرگاہ کے قریب...

روسی فضائیہ نے یوکرین کے 68 ڈرون مار گرائے

ماسکو، // روس کی فضائی دفاعی فورسز نے جمعہ...

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ٹوکیو، // جاپان کے بونین اور اوگاسوارا جزائر کے...

بجلیاں گرا رہا ہے محکمہ بجلی،دیہی علاقوں کے غریب بھاری بل اداکرنے سے قاصر:عبدالرحیم

کہا غریبوں کے حال زار پر ترس کیا جائے ، لیفٹیننٹ گورنر سے خصوصی مداخلت کی اپیل
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کے دیہی علاقوں کی عوام محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافہ کو لیکر سخت پریشان ہیں۔ بعض لوگ تو اتنا مجبور ہوچکے ہیں کہ وہ خود ہی بجلی کا کنیکشن کٹوانے اور خود ہی کنڈیاں اتار کر سابقہ طرز زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ عام لوگ بالخصوص دیہی علاقوں کی عوام شدید پریشان ہے۔ جہاں بجلی بھی وقت پر نہیں ہوتی۔
تاریں سبز پیڑوں کے ساتھ باندھیں ہوئی ہیں۔ غرض تحصیل منڈی کے تمام دیہی علاقوں میں بجلی کی ترسیل بالکل خستہ حالی کا شکار ہے۔ دوسری جانب پہلے مہینہ 520اور اس ماہ میں 530روپیہ کے بل تھماے گئے ہیں۔ جس کا ہر ماہ اداکرنا ایک غریب کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس سلسلے میںسماجی کارکن حافظ عبدلرحیم ملک نے لازوال کے نام اپنے بیان میں کہاکہ اس وقت لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں۔ تمام تر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جہاں بے تحاشا اضافہ ہوگیاہے۔ وہیں پر محکمہ بجلی نے بھی لوگوں پر بجلی گرانا شروع کردی ہے۔
محکمہ کے آفیسران سے لیکر ملازمین تک کوئی بھی عوام کی مشکلات کو سمجھنے اور سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو دو وقت کے کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور دوسری جانب اتنے بڑے بل ہر ماہ کیسے ادا کریں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ لوگ اپنے گھر اور زمین بیچنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ بجلی محکمہ کی جانب سے بجلی بلوں میں کمی کی جائے اور سابقہ طرز پر 115روپیہ کیاجائے تاکہ دیہی علاقوں کی عوام راحت کی سانس لے سکے۔

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: