spot_img

ذات صلة

جمع

جے ایم ایف نے این سی ای آر ٹی کی کتاب میںشیعہ رہنما کے متعلق مواد کی مذمت کی

ایسی حرکتیں رواداری، ہمدردی اور تنوع کے احترام کے...

’’ویٹرینیرینز ضروری ہیلتھ ورکرز ہیں‘‘

ڈی اے ایچ جموں نے عالمی یوم ویٹرنری 2024...

لوک سبھا انتخابات 2024

جی ایچ ایس ایس راجوری میںسویپ بیداری پروگرام کا...

اخراجات کے مبصر نے راجوری میں انتخابی

اخراجات پر ای سی آئی کے ضوابط کے نفاذ...

غزہ میں 35 سالہ اسرائیلی یرغمالی ہلاک

غزہ، // یرغمالیوں کے خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے دو گروپوں نے منگل کو بتایا کہ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران اغوا کردہ اسرائیلی یرغمالیوں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے اور اس کی لاش غزہ میں رکھی ہوئی ہے۔
العربیہ کے مطابق دو بچوں کے والد 35 سالہ یورئیل باروچ کو سپرنووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کیا گیا تھا جہاں غزہ میں جنگ کی وجہ بننے والے غیر معمولی حملے کے دوران حماس کے ہاتھوں 364 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ٹکوا فورم یرغمالیوں کے گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ اس کی لاش غزہ میں رکھی گئی تھی۔
یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم نامی ایک اور گروپ نے بھی کہا باروچ مارا گیا ہے۔
اس نے باروچ جن کے بچوں کی عمریں آٹھ اور پانچ ہیں، کو "ایک خوش کن شخص قرار دیا جو زندگی سے محبت کرتا اور مزے کرنا پسند کرتا تھا۔”
اس میں مزید کہا گیا، "یورئیل کی لاش تاحال حماس کے قبضے میں ہے۔”
نومبر کے آخر میں ایک جنگ بندی کے دوران تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا جن میں سے کچھ فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا ہوئے تھے۔
اسرائیل کا خیال ہے کہ غزہ میں تقریباً 130 اسیران باقی ہیں جن میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: