spot_img

ذات صلة

جمع

پونچھ پولیس ٹریفک قوانین پر عمل کب کرے گی ؟

ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا سب کی ذمہ داری
داودخان
پونچھ//ضلع پونچھ میں اس وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس سخت رویہ اپنائے ہوئے ہے لیکن ضلع پونچھ میں ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی بھی ہو رہی ہے جہاں کئی پولیس اہلکار کھلے عام ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے نظر آتے ہیں ۔اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کو سخت کاروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عام انسان کو دیکھ کر پولیس انتظامیہ کاغذات کی جانچ اور قوانین کی پاسداری کی ہدایات جاری کرتی ہے لیکن متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ۔عوامی حلقوں نے سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہاکہ ضلع پونچھ میں ضلع پولیس اہلکاروں کے لیے ٹریف قوانین کیا الگ بنائے گئے ہیں یا پھر ان کو ٹریفک قوانین کی پاسداری لازم نہیںہے ۔

spot_imgspot_img
%d bloggers like this: