ڈسٹرکٹ سویپسیل نے دلہوری کے شہریوں کیلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

ووٹ کے حوالے سے حاضرین میں نعرے والے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے
لازوال ڈیسک
راجوری// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، اوم پرکاش بھگت کی نگرانی میں، ڈسٹرکٹ سویپ سیل راجوری نے آج یہاں ایچ ایس ایس دلہوری کے باشندوں کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیںتقریباً ایک سو ممتاز شہریوں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ایاز رینہ، لیکچرر اور ڈسٹرکٹ سویپسیل کے ممبر نے اس اقدام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی گفتگو کی، جس کا مقصد عوام کو ان کے حق رائے دہی اور آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کرنا تھا۔
انہوں نے 75 فیصد ووٹنگ فیصد کے ہدف کو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے جاری کردہ پیغام کو عام کریں۔اس موقع پر شرکاء میں ووٹ کے حوالے سے نعرے والے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا