جی سی ڈبلیو ادھمپور میں سویپ کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

0
99

پروگرام کا مقصد طلباء کو انتخابی عمل میں مؤثر طریقے سے حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا
لازوال ڈیسک
ادھمپور// سویپ سیل، گورنمنٹ کالج فار ویمن، ادھمپور نے ضلع الیکشن ڈپارٹمنٹ (سویپ ٹیم) کے تعاون سے سیسٹیمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپشن (سویپ) کے بینر تلے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیںپروگرام کا انعقاد کالج کی پرنسپل پروفیسر نلنی پٹھانیہ کی رہنمائی میں کیا گیا۔بیداری پروگرام کے ریسورس پرسن اشونی کول سپروائزر، سنیل کھجوریا بی ایل او 144، اجیت سنگھ بی ایل او 113، اور ستیندر سنگھ بی ایل او 143 تھے۔
وہیںتقریب کا آغاز پروفیسر نلنی پٹھانیہ کے کلیدی خطاب سے ہوا جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کو انتخابی خواندگی کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ انتخابی عمل میں مؤثر طریقے سے حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے تاکہ کوئی ووٹر پیچھے نہ رہے۔مزید برآں، تقریب کے مقرر نے تھیم "SVEEP” کے تعارف پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبائ￿ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ انتخابی انتخابات میں اپنے اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ مضبوط جمہوریت کے لیے آئندہ انتخابات میں شرکت کو بڑھایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا