بی جی ایس بی یونیورسٹی خطے کا پہلا ادارہ ہے جس کے پاس ’فیفا کوالٹی‘ کی تصدیق شدہ پچ ہے:پروفیسر اکبر مسعود
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ وائس چانسلر، بی جی ایس بی یونیورسٹی پروفیسر اکبر مسعودنے جدید ترین فیفا کوالٹی سے تصدیق شدہ فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ کیا جس میں یونیورسٹی کیمپس راجوری میں آسٹروٹرف پچ تیار کی جا رہی ہے۔واضح رہے یہ گراؤنڈ محکمہ امور نوجوانان اور کھیل حکومت جموں و کشمیر اور رومیو فورس راجوری کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے کہا کہ بی جی ایس بی یونیورسٹی خطے کا پہلا ادارہ ہے جس کے پاس ’فیفا کوالٹی‘ کی تصدیق شدہ پچ ہے، جو کہ یونیورسٹی کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔
پروفیسر اکبر نے اتنے بڑے اقدام کے سامنے آنے کو نوجوان نسل کے لیے ایک نعمت اور ملک کے لیے بہت سے باصلاحیت کھلاڑی پیدا کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔پروفیسر اکبر نے کہا کہ یہ سہولت ایک ہفتے کے اندر افتتاح کے لیے تیار ہے۔وہیںوائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین اکیڈمک افیئرز، رجسٹرار، چیف پراکٹر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔