کہاقدیم زمانے میں بہار کو طاقت ، تعلیم ، ادب ، ثقافت اور ہندوستانی تہذیب کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا
لازوال ڈیسک
پٹنہ ، بہار؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج پٹنہ میں گرینڈ ٹرنک روڈ انیشیٹوز ( جی ٹی آر آئی) کنکلیو کا افتتاح کیا ۔ اپنے کلیدی خطبہ میں لفٹینٹ گورنر نے جی ٹی آر آئی کی پالیسی سازوں ، صنعت کاروں ، اختراع کاروں ، اثر و رسوخ اور مفکرین کو ایک ساتھ لانے کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے صنعتوں ، زراعت اور اس سے منسلک شعبے کو ترقی دینے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی تا کہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکے اور وکست بھارت میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ قدیم زمانے میں بہار کو طاقت ، تعلیم ، ادب ، ثقافت اور ہندوستانی تہذیب کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ سے روحانی اتحاد کی سرزمین رہی ہے جہاں بدھ مت اور جین مت نے جنم لیا ۔ انہوں نے کہا ’’ آج بہار معاشی اور ثقافتی احیاء کا مشاہدہ کر رہا ہے اور یہ صنعتی ترقی میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے اور ملک کے سیاحت کے شعبے میں تبدیلی لا سکتا ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ بہار کا زراعت اور سروس سیکٹر کی متاثر کن پیش رفت کے نتیجے میں ریاست ملک کی مجموعی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں بے پناہ ٹیلنٹ پول ہے جو مستقبل میں ایک اہم محرک کے طور پر کام کرے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے پچھلے 10 برسوں میں بہت دور کا سفر کیا ہے اور ہر خطہ اور شعبے نے فتح ، شان و شوکت کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک امید افزاء مستقبل کی بنیاد رکھی ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بے مثال شرح سے ترقی کر رہی ہے اور ہمیں 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کا ہدف حاصل کرنے کا یقین ہے ۔ عوام پر مبنی پالیسیوں کا زمینی طور پر موثر نفاذ اور امرت کال میں قوم کی رہنمائی کرے گا ۔ افتتاحی تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے بہار کی مجموعی ترقی کیلئے افراد اور خیالات کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے جموں کشمیر اور دیگر خطوں کے بہترین طریقوں کو نقل کرنے پر زور دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن اور استحکام سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معاشی طور پر بااختیار اور جامع معاشرے کی تعمیر کیلئے پیشگی شرائط ہیں ۔ بہار میں سٹارٹ اپس ، ٹیکنالوجی انٹر پرائیزز اور زراعت پر مبنی صنعتوں کیلئے بھی بے پناہ امکانات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئیے اور ترقی پسند ریاست کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہئیے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ بہار کے برینڈ ایمبیسیڈر، نوجوان کاروباری ، اختراعی اور تخلیقی نیٹ ورک ثقافتی بیداری کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں اور بہار کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ایک متحرک ماحول پیدا کر سکتے ہیں ‘‘۔ انہوں نے بہار میں مذہبی ، آثار قدیمہ اور ثقافتی سیاحت کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام تیار کرنے پر بھی زور دیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے بہار ڈسکورس جرنل کے پہلے ایڈیشن اور ’فول بہادر ‘ کا اجراء کیا جو ایک مگہی ناول ہے جس کا ترجمہ شاعر ۔ سفارت کار مسٹر ابھے کے نے کیا ہے ۔ اس موقع پر کیوریٹر گرینڈ ٹرنک روڈ انیشیٹوز مسٹر ادیتی نندن ، حکومت ہند کے سینئر حکام ، جی ٹی آر آئی کی ٹیم کے ارکان ، ماہرین ، پالیسی ساز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات موجود تھیں ۔