- انتظامی کونسل نے جموں و کشمیر بی او پی ای ای کی طرف سے سنٹرلائزڈ کونسلنگ ختم ہونے کے بعد پیرامیڈیکل اداروں میں خالی اسامیوں کو بھرنے کی منظوری دی
لازوال ڈیسک
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں یہاں اجلاس میں ایڈمنسٹریٹو کونسل (اے سی) نے بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (BOPEE) کی سینٹرلائزڈ کونسلنگ کے بعد پیرامیڈیکل اداروں میں خالی آسامیوں کو بھرنے کی منظوری دی۔
وہیں راجیو رائے بھٹناگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر؛ اٹل ڈلو، چیف سکریٹری؛ مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نے میٹنگ میں شرکت کی۔
اس موقع پر انتظامی کونسل نے جموں میں سرکاری اداروں اور نجی اداروں میں بی ایس سی، ایم ایس سی نرسنگ، پوسٹ بیسک بی ایس سی نرسنگ، بی فارمیسی کورس اور مختلف پیرامیڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے چھوڑی ہوئی نشستوں کو بھرنے کی منظوری دی۔واضح رہے جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز کی مرکزی کونسلنگ ختم ہونے کے بعد، خود ادارے کی طرف سے، میرٹ کی بنیاد پر حکومت کی طرف سے وضع کردہ اہلیت کے معیار اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق اس کو منظوری دی۔
یاد رہے اس کی ضرورت اس لیے پڑی ہے کہ پرائیویٹ اور گورنمنٹ نرسنگ اور پیرامیڈیکل اداروں میں ایسی سیٹوں کی اکثریت خالی رہتی ہے اور اس حوالے سے اداروں کے پروموٹرز کی جانب سے ایک نمائندگی جمع کرائی گئی تھی۔