بی جی ایس بی یو میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا

0
0

طلباء وطالبات نے اپنی اپنی مادری زبانوں میں بہتر فن کا مظاہرہ کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گوجری ، پہاڑی اور کشمیری زبانوں کے تحقیقی مرکز بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں مادری زبانوں کا عالمی دن بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ پروگرام میں مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ جن میں ماں بولی کی روایت، اہمیت ہور موجودہ صورت حال کے علاؤہ ان نقاط کو بھی اجاگر کیا گیا جو ماں بولی کو عالمی سطح پر منانے کے اسباب بنے۔اس زمن میں ڈاکٹر ارشد کسانہ اور ڈاکٹر آفتاب حسین شاہ نے اپنی اپنی مادری زبانوں میں بہتری خطاب کیا۔ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمک آفئر نہ صرف پروگرام میں تشریف لائے بلکہ انہوں نے بھی گوجری پہاڑی سنٹر کی سرہانہ کی اور طلبائ￿ وطالبات کو خوب محنت کرنے کی تلقین کی۔ علاؤہ ازیں طلباء وطالبات نے بھی اپنی اپنی مادری زبانوں میں بہتر فن کا مظاہرہ کیا۔فرید راز، سلیم شاہ، جہانگیر خان، فریدہ خانم ، آصفہ فردوس ، شازیہ اور اشفاق نے بہترین کلام پیش کیا۔
اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر انجم اعوان نے پرمغز خطاب کرتے ہوئے بچوں کو اپنی مادری زبان سے جوڑے رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے سائنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جن لوگوں یا زبانوں نے ترقی کی ہے۔ ان کی ترقی کے پیچھے،ان کی مادری زبانوں کا خاص رول رہا ہے۔پروگرام کے آخر پر پہاڑی زبان و ادب کے مایہ ناز ادیب ،محقق،نقاد،مورخ،متراجم اور صحافی کے لیے ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا اوران کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔مرحوم گزشتہ روز ممبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ ڈاکٹر مشتاق صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ، موصوف بہترین ناظم ہیں اور اچھی خاصی معلومات رکھتے ہیں۔کسی بھی موضوع پر خوبصورت اور تسلی بخش بات کرنے کی جسارت رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا