اکھڑہال تا راہن ٹاپ سڑک کئی گھروں کے لئے وبال

0
61

برنیحا ل بستی کابے گھرہونے کا شاخسانہ، انتظامیہ کا تحفظ فراہم کرنے کا دعویٰ کھوکھلا:مقامی عوام
محمد انیس شیخ
پوگل پرستان ؍؍ تحصیل پوگل پرستان میں اکھڑہال تا راہن ٹاپ کے لئے نکالی جا رہی ہے جس کا کام ابھی مکمل نہیں ہوالیکن یہی لنک روڈ برنیحال باس کی مقامی آبادی کے لئے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے۔ستمبر میں جب باس بستی کو معمولی نقصان پہنچا تھا اس وقت اگر چہ پی ڈبلیو ڈی محکمہ، ٹھیکیدار اور انتظامیہ نے اس بستی کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ وعدے کہیں نا کہیں کھوکھلے ثابت ہوتے جا رہے ہیں اور آج یہ بستی ڈھنے کے کنگار پے آن پہنچی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ برنیحال باس میں کم از کم چار گھر بے گھر ہونے جا رہے ہے جس میں بشیر احمد کٹوچ ولد حبیب اللہ کٹوچ ، منگتللہ کٹوچ ولدلالدین کٹوچ ، مشتاق حسین کٹوچ ولد حبیب اللہ کٹوچ ، ایاز احمد کٹوچ ولد مرحوم پرویز احمد کٹوچ ساکنہ باس برنیحال شامل ہیں۔اس سلسلے میں مقامی عوام نے کہاکہ اس سڑک سے پیدا شدہ صورتحال کا انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہئے اور جو گھر اس سڑک کی وجہ سے نقصان کی زد میںان مکینوں کوتحفظ فراہم کرنا چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا