’’ شعبئہ اردو و فارسی،کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر کا انعقاد

0
0

اور ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ صاحب کی تہنیت‘‘

بروز منگل ۲۰ فروری ۲۰۲۴ئ؁ کو شعبئہ اردو و فارسی کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر کا انعقاد عمل میں آیا۔ مہمان مقرر ، مختلف زبانوں کے پائے کے مترجم ڈاکٹر ماہر منصور صاحب (بنگلور) نے ’ اردو ترجمہ کا فن اور روایت‘ موضوع پر اپنا پرُ مغز و بلیغ خطاب فرماتے ہوئے ترجمے کے اصولوں پر اور ریاستی و علاقائی ادب، کنڑ سے اردو اور اردو سے کنڑ زبان میں اپنی ترجمہ شدہ کتابوں کے حوالے اور نظموں کو زیر بحث لایا۔ ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ صاحب نے صدارتی خطاب میں مہمان مقرر کی تمام تر گفتگو کا احاطہ کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو ترجمے کی جانب رغبت دلائی فن ترجمے میں طلباء کو روزگار کے مواقع ملنے پر بھی توجہ مبذول فرمائی۔ اس باوقار تقریب کے حسین موقعہ پر شعبئہ اردو کی جانب سے سابق صدر شعبئہ اردواور سابق چیرمن کرناٹک اسٹیٹ اردو اکادمی بنگلور، ڈاکٹر سید قدیر ناظم سرگروہ صاحب کے انجمن اسلام دھارواڑ کے سکریٹری منتخب ہونے پر تہنیت پیش کی گئی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات، ریسرچ اسکالرس، اور اساتذہ و حاضرین شریک تھے۔
تقریب کا آغاز،ایم اے، اردو سالِ اول کے طالبِ علم محمد شکور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ شاہین بھاوی کٹی نے اپنی سریلی آواز میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ شعبئہ اردو کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محترمہ شکیلہ بانو گوری خان صاحبہ نے تمام حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے مہمان مقرر اور صدر جلسہ کاتعارف پیش کیا۔ جناب عرفان احمد بیالی نے نظامت کے فرائض بہترین انداز میں انجام دیئے۔ اور محترمہ ایس، اے بہادر مہمان لیکچرر نے شکریہ کی رسم ادا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا