لسولی کے ایک اور طالب علم نے اپنے قبیلے کا نام روشن کیا فائننس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیابی کا پرچم لہرایا

0
0

کامیابی ہمیشہ مثبت سوچ اور مسمم ارادے رکھنے والے محنت کشوں کے ہی قدم کو چومتی ہے:مولانا محمد شفیع رضوی
نمائندہ لازوال
لسولی تھرو؍؍ ضلع ریاسی کی تحصیل تھرو موڑا لسولی کے گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور ہونہار نوجوان طالب علم وقار احمد چوہدری ولد ماسٹر محمد اقبال ساکنہ لسولی تحصیل تھرو ضلع ریاسی نے فائننس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیابی کا پرچم لہرایا اپنے والدین اور قبیلہ کا کیا نام روشن وقار احمد کے بڑے بھائی ابرار احمد چودھری نے حال ہی میں سب انسپیکٹر امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی امتحانات میں کامیابی کے بعد ابرار احمد چودھری کی سب انسپیکٹر پوسٹ کے لیے تقرری بھی ہوئی جب کوئی بھی طالب علم محنت اور دل جمی کے ساتھ مسمم ارادہ کے ساتھ کسی منزل کی طرف قدم بڑھتا ہے تو وہ طالب علم ہر حال ابرار احمد چودھری اور وقار احمد چودھری دونوں بھائیوں نے یہ ثابت کیا ہے اور اپنے والدین کی محنت کو رائیگاں نہیں ہونے دیا ضلع ریاسی کے دور دراز علاقہ تحصیل تھرو موڑا لسولی سے تعلق رکھنے والے ان دونوں بھائیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو اور قبیلہ سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو یہ میسج دیا ہے کہ کسی بھی منزل پر پہنچنے کے لیے مثبت سوچ اور ثابت قدمی کے ساتھ جب بھی کوئی انسان اگے بڑھتا ہے وہ ہر حال میں کامیابی کے پرچم لہراتا ہے ان دونوں طالب علم بھائیوں کی کامیابی پر پورے قبیلے کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اور چوترفہ مبارک بادیاں موصول ہو رہی ہیں ان دونوں بھائیوں کی طرح گجر بکروال طبقہ کے باقی طالب علموں کو محنت اور مشقت کر کے اپنا اور اپنے والدین کا اپنے سماج کا اپنے علاقے کا اور اپنی ریاست کا نام روشن کرنا چاہیے ۔
وقار احمد چودری کو اپنی امتحانات کی کامیابی پر سماجی کارکن مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کے صوبائی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا محمد شفیع رضوی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی ہمیشہ مثبت سوچ مسمم ارادے رکھنے والے طالب علموں کے قدموں کو چومتی ہے جو طالب علم مثبت سوچ کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھتا ہے وہ ہمیشہ کامیابی کی منزل پر فائز ہوتا ہے رضوی موصوف نے کہا کہ قبیلہ کے دیگر طالب علموں کو بھی محنت اور مسمم ارادہ کے ساتھ اپنی تعلیم میں دن رات محنت کرنی چاہیے اور کامیابی کے لیے مثبت سوچ کا ہونا لازمی ہے لہٰذا ہر طالب علم ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ اپنی تعلیم کو اگے جاری رکھے اپنی ذہن پر منفی خیالات کو حاوی نہ ہونے دے منفی خیالات کبھی بھی کسی بھی انسان کو کامیابی کی تکمیل تک نہیں پہنچنے دیتی ۔
میں کامیابی حاصل کرتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا