جی او سی وائٹ نائٹ کور نے راجوری پونچھ میں عوام وفوج کے مابین افہام وتفہیم پر زوردیا

0
98

ٹوپی پیر دیرہ کی گلی پنگائی اور ملحقہ دیہات کی عوام کے جائز تحفظات اور خواہشات کو بھی کیا سماعت
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍جی او سی وائٹ نائٹ کور نے جی او سی سی آئی ایف(ر) کے ہمراہ کمیونٹی اور فوج کے مابین افہام وتفہیم کے عزم کا اعادہ کیا پونچھ راجوری میں ان کے دورے کا مقصد امن اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے اتحاد اور تعاون کو فروغ دینا تھاکور کمانڈر نے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں کمیونٹی سپورٹ کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے عوام اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلسل تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔
واضح ہو کہ ٹوپی پیر دیرہ کی گلی پنگائی اور ملحقہ دیہات کی عوام کے جائز تحفظات اور خواہشات کو بھی صبر سے سنا گیا جہاں دو ماہ قبل فوجی نوجوان اور سول نوجوانوں کی بھیانک ہلاکت ہوئی اس سانحہ پر تشویش جتاتے ہوئے بھارتی فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے ان کے ازالے کی یقین دہانی کرائی گئی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے چند معذور افراد کو وہیل چیئرز سے نوازا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی اعزاز سے نوازا جنہوں نے تعلیم، کھیل اور ادب کے شعبوں میں قابل ستائش خدمات انجام دی ہیں اور مسلح افواج اور افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے ۔
کور کمانڈر کے دورے نے علاقے میں امن، ہم آہنگی اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی فوج کی لگن کو اجاگر کیا۔ ایک بڑے مقامی اجتماع کے علاوہ، بات چیت میں سول انتظامیہ اور جموں و کشمیر پولیس کے عہدیداران، مذہبی رہنما اور معروف شخصیات شامل تھیں عوام نے کور کمانڈر سے تبادلہ خیالات کے دوران سول سوسائٹی سرنکوٹ نے فوج پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائے پوٹھہ میں موجود گڈ ول اسکول میں بچوں کی نشتوں میں اضافہ کیا جائے پوٹھہ میں ایک سینک اسکول کھولا جائے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں ڈرائیونگ تربیت کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا