ریلوے کشمیر کو باقی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کے قریب :جیا ورما سنہا

0
0

چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریلوے بورڈ نے جموں و کشمیر میں یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کا دورہ کیا،یو ایس بی آر ایل منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جیا ورما سنہا، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریلوے بورڈ نے یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کا گہرا معائنہ کیا جہاں ان کے ہمراہ شوبھن چودھری، جنرل منیجر؍ناردرن ریلوے، سندیپ گپتا،سی اے او ؍یو این بی آر ایل ،سنجے گپتا،سی ایم ڈی ؍کے آر سی ایل ،وی پی سنگھ،پی سی ای ؍شمالی ریلوے ،یو سی جوشی،پی سی او ایم شمالی ریلوے اور سنجے ساہو، ڈویژنل ریلوے مینیجر/فیروز پور اور یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے دیگر سینئر افسران معائنہ کے دوران موجود تھے۔
اس موقع پرجیا ورما سنہا نے کٹرا سے ٹنل نمبر T-33تک معائنہ شروع کیا۔ انہوں نے موٹر ٹرالی کا معائنہ کیا، جس کے بعد ٹنل T-33 کے جاری اہم کام کا پیدل معائنہ کیا۔ انہوں نے انتہائی مشکل ارضیاتی حالات میں پراجیکٹ ٹیم کے اچھے کام کی تعریف کی اور انہیں تمام حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت دی کہ وہ بقایہ کاموں کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں تاکہ کٹرا ریاسی سیکشن کو جوڑا جاسکے۔انہوں نے موٹر ٹرالی کی انسپکشن ٹنل T-34 (پرانی T-2) سے ہوتی ہوئی انجی برج، ریاسی اسٹیشن، بکل اسٹیشن، چناب برج ، دگہ ریلوے اسٹیشن تک ٹریک،ای اینڈ ایم ، ایس اینڈ ٹی اور آر ای کے کاموں کا معائنہ کیا اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وہیں سی آر بی نے این آر،کے آر سی ایل اور آئی آر سی او این کے عہدیداروں کے ساتھ چناب پل کے مقام پر یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام بقایہ کاموں بالخصوص ٹنل T-1 اور سوال کوٹ یارڈ کے کاموں کی کڑی نگرانی کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی تاخیر نہ ہو۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام قسم کے ارضیاتی، ٹپوگرافیکل اور موسمیاتی چیلنجوں کے باوجود، باقی ماندہ حصے پر کام زوروں پر ہے اور ہر روز، ہندوستانی ریلوے وادی کشمیر کو باقی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کے قریب پہنچ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا