ضلعی انتظامیہ نے میگا سپورٹس ایونٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ والی بال ایسوسی ایشن ادھم پور، ضلع انتظامیہ ادھم پور، اور اسپورٹس کونسل ادھم پور کے تعاون سے، انڈر 19 زمرہ کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے 35ویں یوٹی سطح والی بال چمپئن شپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے چیمپئن شپ 21 فروری سے 23 فروری تک اودھم پور ضلع میں ہوگی۔
اس سلسلے میںڈپٹی کمشنر ادھم پور نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے منی کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں آئندہ والی بال چیمپئن شپ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیںمیٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جوگندر سنگھ جسروٹیا، مختلف محکموں کے سینئر افسران اور والی بال ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کے دوران، ڈی سی نے اسٹیک ہولڈر محکموں کے سربراہان بشمول ای او بلدیہ، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ صفائی، پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، اور عارضی بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے پہلے سے جامع انتظامات کو یقینی بنائیں۔اس دوران ڈی سی نے ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور ضلع میں چیمپئن شپ کے انعقاد میں ان کے اقدام کی حوصلہ افزائی کی۔