بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ: ڈی سی نے کشتواڑ میں لڑکیوں کے لیے ایک ماہ طویل سیلف ڈیفنس ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا

0
86

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت ،تربیتی پروگرام کا مقصد لڑکیوں کو مکمل طور پر بااختیار بنانا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم نے ضلع کشتواڑ میں نئی بلندیوں کو چھو لیا، بطور ڈپٹی کمشنر، ڈاکٹر دیونش یادو نے 14-18 سال کی لڑکیوں کے لیے ایک ماہ طویل سیلف ڈیفنس ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا۔ وہیںمارشل آرٹس اور تائیکوانڈو پر مشتمل یہ تربیتی پروگرام سی آر پی ایف 52 ویں بٹالین ہیڈکوارٹر کے اسپورٹس کلب میں ضلع سماجی بہبود کے محکمہ نے ضلعی یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے زیراہتمام منعقد کیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو کر رہے ہیں۔
تاہم ایک ماہ تک چلنے والے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو اور سی او 52 ویں بٹالین سی آر پی ایف پرما شیون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر زبیر احمد لون، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر کھراتی لال شرما اور مہندر کمار سیکنڈ ان کمانڈ 52 ویں بٹالین سی آر پی ایف مہمان ذی وقار تھے۔
اس موقع پر ٹی ایس ڈبلیو او کشتواڑ راجیش شرما، کلچرل انچارج آوانی سین، ٹی ایس ڈبلیو او پاڈر چیتنا شرما، او ایس سی، ڈی ایچ ای ڈبلیو اور کشتواڑ اکیڈمی فار مارشل آرٹس کے اسٹاف کے علاوہ دیگرشرکاء بھی موجود رہے۔اس دوران ڈی ایس ڈبلیو زبیر احمد لون نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جس میں محکمہ سماجی بہبود کے تحت خواتین اور بچیوں کے لیے حکومت کے زیر اہتمام چلنے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے کے علاوہ تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔واضح رہے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت منعقد ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا مقصد لڑکیوں کو مکمل طور پر بااختیار بنانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا