کمشنر اسٹیٹ ٹیکسز پی کے بھٹ نے محکمانہ کام کاج کا جائیزہ لیا

0
0

کہایونیو میں اضافے کے کیسز کا پتہ لگانے کیلئے ٹیکنالوجی ڈرائیو سسٹم کا باقاعدگی سے استعمال کریں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ پی کے بھٹ نے بدھ کو یہاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کمپلیکس میں جموں ڈویژن کے تمام اسٹیٹ ٹیکس افسران ( ایس ٹی اوز ) کے ساتھ ایک اہم جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ ایڈیشنل کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرہ ، جموں کے ایس ٹی اوز نے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ بیرونی اضلاع کے ایس ٹی اوز نے ورچوئل موڈ پر میٹنگ میں شرکت کی ۔ شروع میں ایڈیشنل کمشنر نے کمشنر کو مختلف سرگرمیوں کی صورتحال سے آگاہ کیا اور حلقہ وار رپورٹ پیش کی ۔
میٹنگ کے دوران ریونیو میں اضافے ، ای وے بلز کی درست جانچ اور ٹریکنگ ، ریڈ فلیگ کی تشخیص کیلئے ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال ، ٹیکس چوری اور ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ کی عدم مماثلت کے معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر اسٹیٹس ٹیکسز نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریونیو میں اضافے کے کیسز کا پتہ لگانے کیلئے ٹیکنالوجی ڈرائیو سسٹم کا باقاعدگی سے استعمال کریں ۔افسران سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے سرکلز میں ’ اپنے ڈیلر کے پاس جائیں ، مہم کے تحت اپنے فیلڈ وزٹ کو تیز کریں تا کہ اسٹیک ہولڈرز کے مسائل اور خدشات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے یعنی ڈیلر کے کاروبار کی صورتحال سے آگاہ رہیں ۔ کمشنر نے ای وی بلز کی مناسب ٹریکنگ اور آئی ٹی سی کیسز کی جانچ پر خصوصی زور دیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا