کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی نے بٹوت میں عوامی شکایات ازالہ کیمپ کی صدارت کی

0
71

ضلع کی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانے کیلئے کمیونٹی سے فعال شمولیت پر زور دیا
لازوال ڈیسک

رام بن؍؍کمشنر سیکرٹری جنرل یڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ( جی اے ڈی ) سنجیو ورما نے بٹوت بلاک کے پنچائت ترنگلا میں ایک اہم عوامی رسائی پہل کی قیادت کی جس میں کمیونٹی کے ساتھ ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے براہ راست رابطے پر زور دیا ۔ ضلعی انتظامیہ رام بن کی طرف سے ڈپٹی کمشنر رام بن کی نگرانی میں منعقدہ میگا عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کا
مقصد مقامی لوگوں کو اپنے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا ۔ اس تقریب میں اہم شخصیات بشمول ڈی ڈی سی چئیر پرسن ڈاکٹر شمشاد شان ، ڈی ڈی سی ممبران ، ممتاز شہری اور عام لوگ موجود تھے ۔
سنجیو ورما نے سرکاری اسکیموں اور ترقیاتی پروجیکٹوں تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے میں ان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے ضلع کی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانے کیلئے کمیونٹی سے فعال شمولیت پر زور دیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کریں تا کہ ایس ایچ جی خصوصاً نوجوانوں کو روز گار کے مزید مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو بٹوت میں بس اسٹینڈ ، شاپنگ کمپلیکس اور ٹورازم ریسپشن سنٹر کی ترقی کی منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
تقریب کے دوران انفراسٹرکچر کی ترقی سے لیکر روز گار کے مواقع تک مختلف خدشات کا اظہار کیا گیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے محکمانہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور موثر حل کیلئے وقتی طریقہ کار پر زور دیا ۔ مقامی نمائندوں نے بٹوت کیلئے سب ڈویژن کا درجہ ، بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور روز گار کے مواقع جیسے اہم مطالبات کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے زمین کی الاٹمنٹ اور صحت کی دیکھ بھال کی بہتر سہولیات جیسے حالیہ اقدامات کیلئے کمیونٹی کا شکریہ بھی ظاہر کیا ۔ اٹھائے گئے شہری مسائل کے جواب میں کمشنر سیکرٹری نے عوام کو فوری کارروائی کا یقین دلایا اور موصول ہونے والی قیمتی آراء کی بنیاد پر بٹوت کی ترقی کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا