لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ تازہ برف باری کے بعد، ضلع انتظامیہ کرگل نے آج ضلع میں بڑے پیمانے پر برف صاف کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا تاکہ بلا تعطل سڑک رابطہ کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کرگل نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی تھی کہ وہ بلا تعطل ضروری خدمات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے جوانوں اور مشینری کو تیار کریں۔وہیںکرگل یگزیکٹیو آفیسر، ایم سی، شفقت علی خان نے کہا کہ ایم سی کرگل نے برف صاف کرنے کا آپریشن شروع کیا اور اس نے اب تک میونسپل ایریا کرگل کے تحت شہر کی 100 فیصد سڑکوں کو صاف کیا ہے۔اسی طرح مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کرگل کی طرف سے پورے ضلع کرگل میں برف صاف کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا۔برف صاف کرنے کے اقدامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر، کرگل محمد حسن نے کہا کہ 300 بستروں والے ہسپتال کی برف صاف کرنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا گیا ہے۔