پونچھ :سرنکوٹ حادثے میں پانچ مسافر زخمی

0
0

جموں،//جموں وکشمیر کے سرنکوٹ پونچھ میں ہفتے کی سہ پہر پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں پانچ مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ہفتے کی سہ پہر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں سے تین کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ پانچ میں سے تین کو تشویشناک حالت میں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا