بنی سب ڈویژن میں تیندوے نے 30 بھیڑیوں کو مار ڈالا

0
0

مقامی عوام میںخوف، محکمہ وائلڈ لائف سے تیندوے کو پکڑنے کی اپیل
حفیظ قریشی
بنی // ضلع کٹھوعہ کے بنی سب ڈویژن میں دیر رات تیندوے نے 30 بھیڑیوں کو مار ڈالا۔ علاقے میں ایک بار پھر تیندوے کے خوف سے گاؤں والے خوف میں ہیں، مقامی عوام نے محکمہ جنگلات سے تیندوے کو پکڑنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل تیندوے کو سرتھلی اور ڈوگن میں دیکھا گیا تھا اور آخری شب کو سرجن پنچایت کے وارڈ نمبر 4 میں نامی دیس راج کے بکریوں کے شیڈ میں داخل ہوا ، معلومات کے مطابق تندو شیڈ کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوا تھا اور 30 بھیڑیوں کو اپنا شکار بنا لیا۔ تو معاملہ سامنے آنے کے بعد ایس ڈی ایم بنی ستیش شرما نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا