ڈی ای او نے ادھمپور میں پولنگ سٹیشنوں میں یقینی سہولیات کا جائزہ لیا

0
64

لازوال ڈیسک
ادھمپور// الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، ضلع الیکشن افسر ادھم پور سلونی رائے نے ڈی سی آفس کمپلیکس ادھمپور کے منی کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی قیادت کی۔ وہیںتوجہ ضلع میں یقینی کم سے کم سہولیات کے پولنگ اسٹیشنوں کی حیثیت کا جائزہ لینے پر تھی۔میٹنگ کے دوران، ڈی ای او نے پولنگ سٹیشنوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا تاکہ پینے کے پانی، بیت الخلا کی سہولت، بجلی کے کنکشن اور ریمپ جیسی ضروری سہولیات سے محروم علاقوں کی نشاندہی کی جا سکے، اور مقررہ معیارات کی پاسداری پر زور دیا۔وہیںڈی ای او نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر پولنگ اسٹیشن ای سی آئی کے اصولوں کے مطابق مخصوص سہولیات سے لیس ہے۔جبکہ 15 جنوری 2024 تک شناخت شدہ پولنگ اسٹیشنوں پر ان دفعات کو نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا