سری نگر کے لاوے پورہ علاقے میں قومی شاہراہ پر مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

0
0

سری نگر، // سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک گیس سیلنڈر کے ساتھ فٹ کی گئی ایک مشتبہ آئی ای ڈی بر امد کی جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 2 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے لاوے پورہ میں قومی شاہراہ پر ایک گیس سیلنڈر میں فٹ کی گئی ایک مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد کی۔انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کی بر آمدگی کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بنا بر احتیاط روک دی گئی جس کو بعد میں بحال کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس مشتبہ شئی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا