محکمہ زراعت کسانوں کی حالت میں ناکام:اجیت بھگت
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اجیت بھگت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نیشنل زعفران مشن (این ایس ایم) کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنے کی منظوری دی ہے، لیکن زعفرانی ترقی کی طرف سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے۔ اور محکمہ زراعت کشتواڑ بھی کسانوں کی حالت بہتربنانے میں ناکام ھے اوریہ منصوبہ خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ بھگت نے یہ بھی کہا کہ زعفران ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ زراعت کشتواڑ ضلع نے فصلوں کو جدید بنانے کے لیے کوئی دوا یا تکنیک متعارف نہیں کروائی ہے۔ وہیں، مرکزی حکومت کے ذریعہ فراہم کردہ پروگرام اور اسکیموں کے بارے میں کارروائی شروع کرنے کی جو یقین دہانی کرائی گئی ہے وہ صرف کاغذوں پر ہے۔نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ ضلع کشتواڑ کے کسانوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ محکمے ضلع کشتواڑ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔